خاتون محتسب نے ڈی جی پی آر کی خواتین افسران سے یونین عہدیداروں کی بدسلوکی کی تفتیش شروع کر دی

خواتین افسران نے خاتون محتسب رخسانہ گیلانی کو درخواست دی تھی کہ کلرک یونین کے غنڈہ عناصراُن کو ہراساں کر رہے ہیں

پیر 30 اپریل 2018 23:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) خاتون محتسب پنجاب رخسانہ گیلانی نے ڈی جی پی آر آفس میں کلرک یونین کے غنڈہ عناصر کے ہاتھوں خواتین افسران کی تذلیل اور ہراسگی کے کیس کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی آر کی خواتین افسران نے خاتون محتسب پنجاب رخسانہ گیلانی کو درخواست دی تھی کہ کلرک یونین میں شامل شرپسندوں نے ڈی جی پی آر آفس میں اپنے غیر قانونی مطالبات منوانے کے لیے اُن سے بد سلوکی کی تھی ۔

ترجمان ڈی جی پی آر کے مطابقکلرک یونین کے غنڈہ عناصر اعلیٰ افسران پرتشدد و گالی گلوچ،مرضی کی پوسٹنگ ، ٹرانسفر کرانے ،کنٹریکٹ میں غیر قانونی توسیع، ساتھی ملازمین کی مارپیٹ ، دربار غیب علی شاہ کے نذرانوں کی رقم میں خرد برد اور سرکاری گاڑیوں پر غیر قانونی قبضے میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :