پاکستان آرمی میں بطور سولجر، نائب خطیب بھرتی کیلئے رجسٹریشن 15 مئی 2018 تک جاری رہے گی، اعلامیہ

پیر 30 اپریل 2018 23:45

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) پاک فوج سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان آرمی میں بطور سولجر، جونیئر کمیشنڈ آفیسر (نائب خطیب) بھرتی کے رجسٹریشن 15 مئی 2018 تک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

تمام امیدوار اپنی تعلیمی قابلیت کے سرٹیفیکٹ، ڈومیسائل، کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ،تصاویر اور دیگر اسناد کے ہمراہ بھرتی مرکز پنو عاقل میں رابطہ کریں یا مزید معلومات کے لیے خواہشمند امیدوار آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل کے ٹیلیفون نمبر 071.5805599یا موبائل فون نمبر 0303.3573741پر رابطہ کرسکتے ہیں ، جبکہ مطلوبہ معلومات حاصل کرنے کے لیے پاک آرمی کی ویب سائیٹ www.joinpakarmy.gov.pk بھی وزٹ وزٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :