سینیٹر سراج الحق کی مخیر حضرات سے الیکشن 2018 ء کے لیے فنڈ کی اپیل

پیر 30 اپریل 2018 23:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے منصورہ میں فنڈریزنگ مہم الیکشن 2018 ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قوم ، خصوصاً مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں نظام مصطفیؐ کے نفاذ اور کرپشن سے پاک قیادت کے انتخاب کے لیے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ آئندہ انتخابات میں دیانتدار اور باکردار قیادت کو منتخب کرانے اور کرپٹ و بددیانت لوگوں کا راستہ روکنے کے لیے الیکشن 2018 ء میں بھر پور حصہ لیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ عوام سے نوٹ ، سپورٹ اور ووٹ کی اپیل کرتاہوں۔ تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن ، سید وقاص جعفری ، ناظم مالیات بشیر احمد عارف ، نذیر احمد جنجوعہ اور سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف بھی موجو د تھے ۔سینیٹر سراج الحق نے سب سے پہلے خود فنڈ دے کر ناظم مالیات سے رسید حاصل کی ۔ امیر جماعت نے ملک بھر میں موجود کارکنان سے بھی اپیل کی کہ وہ اس مہم میں خود بھی دل کھول کر حصہ ڈالیں اور اپنے ارد گرد محلوں ، مارکیٹوں اور بازاروں میں اہل خیر ، دکانداروں اور تاجروں سے بھی فنڈ جمع کریں ۔