Live Updates

عمران خان کا عابد شیر علی اور رانا ثنائ اللہ کی جانب سے پارٹی خواتین کے لیے استعمال کی گئی زبان کی سخت مذمت

پیر 30 اپریل 2018 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں عابد شیر علی اور رانا ثنائ اللہ کی جانب سے پارٹی کی خواتین کے لیے استعمال کی گئی زبان کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئیٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 30 سالوں سے ان لوگوں نے خواتین کی توہین کی ہے جو ہماری ثقافت اور مذہب کے خلاف ہے۔انہوں نے اس موقع پر اتوار کے روز لاہور میں مینار پاکستان پر بڑی تعداد میں خواتین کی جانب سے شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔عمران کان نے کہا کہ رانا ثنائ اللہ اور ان کے دیگر ساتھی شریف برادران کی خواتین کے بارے میں ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات