حضرت میاں فتح باجی سرکار کے عرس کی دو روزہ تقریبات رائے کوٹ میں اختتام پزیر ہوگئیں

منگل 1 مئی 2018 18:20

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2018ء) حضرت میاں فتح باجی سرکار کے عرس کی دو روزہ تقریبات رائے کوٹ میں اختتام پزیر ہوگئی عرس کی دو روزہ تقریبات انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منعقد کی گئی پہلی نشت میں ختم انبیاء اور محفل نعت کا انعقاد کیا گیا اختتامی تقریب کی صدارت پیر آفتاب گیلانی سجادہ نشین دربار عالیہ بدھال شریف کے سجادہ نشین نے کی جبکہ مہمان خصوصی حضرت علامہ جنید قاسم دربار عالیہ فیض آباد شریف کوٹلی تھے جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پیرمنیر حسین شاہ بخاری نے انجام دئیے مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے شان اولیاء اور ختم نبوت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ برصغیر پاک وہند میں اور عالم اسلام میں جو دین کا پیغام پہنچا اس کا محور ومرکز اولیاء کرام رہے ہیں اور آج یہ خانقائیں نظام اس مشن کی تکمیل میں اپنا بنیادی کردار ادا کر رہا ہے اولیاء اللہ کے مزارات پر حاضری سے دلی سکول ملتا ہے اولیاء اللہ کا عقیدہ صحابہ کا عقیدہ ہے صحابہ نے حضورﷺ کی تعلیمات اور نقش قدم پر چل کر دین اسلام کی آبیاری کی ہے عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے ،عرس کی تقریب سے مولانا فردوس نعیمی،علامہ قاری جہانگیر،پیر مختار گیلانی،چیئرمین چوہدری صدیق،چوہدری پرویز مخفی،محمد رشید،اور دیگر نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :