دو وفاقی اداروں کا آپس میں لڑنا قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، رضا ربانی

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو رکھا گیا تھا،، سزا کراچی کو مل رہی ہے ، مزدوروں کی وجہ سے ملک کی معیشت کا پہیہ چل رہا ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کے قوانین بنائے سا بق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تقر یب سے خطاب

منگل 1 مئی 2018 18:40

دو وفاقی اداروں کا آپس میں لڑنا قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، رضا ربانی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2018ء) سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو رکھا گیا تھا، یہ عمل قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، دو وفاقی ادارے آپس میں لڑ رہے ہیں، سزا کراچی کو مل رہی ہ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مزدوروں کی وجہ سے ملک کی معیشت کا پہیہ چل رہا ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کے قوانین بنائے۔

منگل کو وزیراعلیٰ ہائوس میں لیبر ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں رضا ربانی نے کہا کہ گزشتہ وز وزیراعظم نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح کیا، اس ایئرپورٹ کا نام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو رکھا گیا تھا، لیکن آج اس کا نام اسلام آباد ایئرپورٹ رکھا جا رہا ہے، یہ عمل قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، دو وفاقی ادارے آپس میں لڑ رہے ہیں، سزا کراچی کو مل رہی ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ یکم مئی محنت کشوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے، مزدوروں کی وجہ سے ملک کی معیشت کا پہیہ چلتا ہے، مزدوروں کی بہتری کیلئے ہم سب اکٹھا ہوں گے، ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کیلئے قوانین بنائے، ملک میں مزدوروں کا استحصال ہوتا تھا، شہید بے نظیر بھٹو نے چائلڈ لیبر پر قوانین بنائے، پیپلز پارٹی نے رواں سال لیبر پالیسی کا اعلان کیا، 15یا 16ہزار سے کسی مزدور کا گزارا نہیں ہوتا، مزدور کے بچوں کو تعلیم کے مواقع حاصل ہونے چاہئیں،18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں 3وزرائے اعلیٰ نے واک آئوٹ کیا، جو لوگ آئین کو ماننے کو تیار نہیں، ان کے ساتھ اجلاس میں بیٹھنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔