متحدہ مجلس عمل نے سندھ میں رابطہ عوام مہم کا آغاز کر دیا
حیدر آباد میں کنونشن ، رمضان شریف میں ضلعی سطح پر افطار پارٹیاں جبکہ کراچی میں تاریخی جلسہ ہو گا سیکولر و جاگیرداروں کا بھر پور مقابلہ ،عوام کے دکھوں کا مداوا اور سندھ کو خوشحالی کی طرف متحدہ مجلس عمل کی صادق و امین قیادت ہی لے جاسکتی ہے ،مولانا راشد سومرو
منگل 1 مئی 2018 20:48
(جاری ہے)
عوام اسلامی جمہوری اور فلاحی ریاست کے قیام کے لیے مجلس عمل کا ساتھ دیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں متحدہ مجلس عمل سندھ کی عاملہ کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس مو قع پر سینئر نائب صدر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،جنرل سیکریٹری ناظر عباس نقوی،ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد اسلم غوری ،حلیم غوری ،سیکریٹری اطلاعات مجاہد چناء ،قاری محمد عثمان جبکہ افضل سر دار کراچی نو منتخب صدر حافظ نعیم الرحمن ،جنرل سیکریٹری مستقیم نورانی ،محمد حسین محنتی ،مسلم پرویز اور کراچی کے سیکریٹری اطلاعات اشرف قریشی نے خصوصی دعوت پر شر کت کی ۔قبل ازیں صوبائی رہنما محمد اسلم غوری نے آٹھ دنوں میںکراچی تا کشمور سندھ کے 22اضلاع میں ہو نے والی ضلعی تنظیم سازی مکمل ہو نے پر رپورٹ پیش کی ۔جس پر تمام قائدین نے اطمینان کا اظہار کیا ۔مولا نا راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ متحدہ مجلس عمل سندھ کو حقیقی معنوں میں باب الاسلام بنائے گی اور پوری قوم کو یکجا اور متحد کر کے ملک اورقوم کے خلاف بیرونی قوتوں اور لبرل اور سیکولر عناصر کی سازشوں ،لسانی و علاقائی بنیادوں پر تقسیم اور دوریاں ختم کر کے قومی وحدت اور مذہبی رواداری و ہم آہنگی اور اخوت و محبت کو عام کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی تمام اقلیتوں کو بھی مکمل تحفظ اور حقوق فراہم کر یں گے اور اس حوالے سے پاکستان کو بد نام کر نے والوں کے مذموم مقاصد کو کبھی پورا نہیں ہو نے دیں گے ۔سندھ کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ ایم ایم اے پاکستان میں تمام مسالک کا ایک گلدستہ ہے ۔عالمی استعماری قوتوں کی سازشوں کو ناکام اور ملک میں نظام مصطفیٰ ؐکے نفاذ کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے ۔ ہم پاکستان میں ہر قسم کی دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف اور اخلاقی و مالی کرپشن کے خلاف جدو جہد جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زنا بالرضا کی راہ میں رکاوٹ سمیت تحفظ ِ ناموس رسالت ؐ کے قانون کو ختم کر نے کے لیے اقوام متحدہ سمیت استعماری قوتوں کا مطالبہ دنیا پراپنا نیو ورلڈ آرڈرقائم کر نا ہے ۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما افضل سردار نے کہا کہ ایم ایم اے کے ذریعے مذہبی ہم آہنگی و رواداری قائم کر کے ملک امن کا گہواراہ اور ایک پا کیزہ معاشرہ قائم کریں گے ۔مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.