لندن میں کشمیرتحریک خواتین کا آغاز کردیاگیا

بدھ 2 مئی 2018 15:28

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے لندن میں کشمیرتحریک خواتین برطانیہ اور یورپ کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیری خاتون رہنماء شمیم شال نے کونسلر عاصمہ راٹھور، سابق ڈپٹی میئر خدیجہ ملک اور معروف خواتین کی بڑی تعداد کے ہمراہ تنظیم کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

شمیم شال نے اس موقع پر تنظیم کے اغراض و مقاصد کو اجاگر کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی طرف سے خواتین اور نوجوانوں کے خلاف جاری بدترین ریاستی دہشت گردی کا حوالہ دیا۔ انہوںنے کہاکہ دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی مسلسل نظربند ہیںجبکہ کشمیر تحریک خواتین کی سربراہ زمردہ حبیب پر مسلسل پابندیاںعائد ہیں ۔ اس موقع پر شمیم شال نے کشمیرتحریک خواتین کی ایگزیکٹو کونسل کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :