ایپکا اور غیر جریدہ ملازمین کا م مشترکہ اجلاس، سماجی بہبود کے ملازمین کی مستقلی کیلئے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

بدھ 2 مئی 2018 21:12

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) ایپکا اور غیر جریدہ ملازمین کا م مشترکہ اجلاس، سماجی بہبود کے ملازمین کی مستقلی کے لئے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ۔ ملازمین کو کسی صورت میں فارغ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غیرجریدہ ملازمین کے صدر عارف مصطفائی، جوائنٹ سپریم کونسل کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف مغل، ایپکا کے صدر خواجہ عبدالرشید، وزیر خان، سید مظہر کاظمی و دیگر نے کہا کہ سماجی بہبود میں ملازمین کی بڑی تعداد خواتین کی ہے جن کی سروس دس سال سے بھی زائد ہو چکی ہے۔

تمام ملازمین کی سروس کی بالائی حد پوری ہو چکی ہے ان کی آسامیاں مشتہر ہونے کی صورت میں سیاسی اثروسوخ والے ان کا حق چھین سکتے ہیںجس سے غریب ملازمین کے نقصان کا احتمال ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت آزاد کشمیر نے تمام ایڈہاک اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ لیکن حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے سماجی بہبود کے پرانے ملازمین کو نکال کر من پسند افراد کوتعینات کرنے کی سازش ہو رہی ہے ۔

ملازمین کی مستقلی کی فائل اس وقت کابینہ کمیٹی کے پاس پڑی ہوئی ہے اور التواء کا شکار ہے۔ محکمہ سماجی بہبود کے اعلیٰ آفیسران تین سو سے زائد ملازمین کے چولہے بجھانے کی ٹھان لی ہے۔ جس سے ملازمین کے گھروں میں ماتم کا سماں ہے۔ تمام ملازمین تنظیمیں ایپکا، غیر جریدہ، جوائنٹ سپریم کونسل وزیرا عظم راجا فاروق حیدر خان سے اپیل کرتے ہیں کہ خواتین ملازمین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ ملازمین کو فارغ کیا گیا تو ریاست بھر میں قلم چھوڑ کام چھوڑ ہڑتال کی جائے گی۔ تمام ملازمین تنظیمیں سماجی بہبود کے ملازمین کے ساتھ چٹان مین مانند کھڑے ہیں۔ وزیر اعظم کابینہ اجلاس طلب کر کے ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔

متعلقہ عنوان :