آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ
جمعہ 4 مئی 2018 00:00
(جاری ہے)
اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایچ یو جے کے صدر حمید الرحمن نے کہا کہ صحافت آج بھی حقیقی معنوں میں آزاد نہیں ہے اور ہماری آزادی صحافت کی جدوجہد بدستور جاری ہے‘ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں صحافیوں کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا جارہا ہے۔
گذشتہ سال دنیا بھر میں 81 سے زائد صحافی قتل کئے گئے‘ ہمارے ملک میں بھی صحافیوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں صحافی آج بھی خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔ ایچ یو جے کے صدر کا کہنا تھا کہ صحافیوں کا معاشی استحصال کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ حکومت میڈیا ہائوسز کو کمزور کرنے کی سازشوں کا نوٹس لے کیونکہ میڈیا ہائوسز سے ہزاروں میڈیا ورکرز کا روزگار وابستہ ہے‘ مظاہرے میں مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان میں شہید ہونے والے صحافیوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے‘ حکومت وعدے کے مطابق شہید صحافیوں کے اہل خانہ کو مالی معاوضہ دے‘ مظاہرے میں حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری شیراز ڈاہری‘ ناصر شیخ‘ آفتاب میمن‘ اکرم شاہد‘ الطاف کوٹی‘ محمد حسین خان‘ ریاست ناغڑ‘ سردار خان‘ عامر علی‘ نعیم شاہ‘ ناصر حسن‘ قسیم قریشی‘ امتیاز کھوسو‘ اسلم کھتری‘ ہارون آرائیں‘ محسن خان‘ندیم خاور‘ انجم پرویز اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ہم تو کہتے ہیں کہ سیاستدان اپنے معاملات بات چیت سے حل کریں
-
پاکستان کو سعودی عرب اور سعودی عرب کو پاکستان کی سکیورٹی اور سلامتی عزیز ہے
-
غضب للحق نیشنل رسپانس آن ٹیررازم کا ایک حصہ ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے
-
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے قلیل مدتی معاہدے پر غور،ابتدائی فریم ورک تیارکرلیاگیا
-
پاور ڈویژن نے بجلی صارفین کیلئے سبسڈی کا ممکنہ طریقہ کار بتا دیا
-
ہانٹا وائرس کیا ہے اور انسانوں کو کیسے متاثر کرتا ہے؟
-
قوم بھارت کیخلاف فتح کا جشن منا رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے درخشندہ ستارے مودی کی زبان بول رہے ہیں
-
نائب وزیراعظم سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
پاکستان نے اب فیصلہ کرلیا کہ بھارت کی کھوکھلی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے کی بجائے صرف ’میمز‘ کی حد تک رکھا جائےگا
-
غیرقانونی کارروائیوں سے عوام کو تنگ کرنے اور پیرا فورس کو بدنام کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف گھیرا تنگ
-
قطر کے وزیر اعظم کا وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.