پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اجلاس کاانعقاد

جمعہ 4 مئی 2018 12:03

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء)پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال تیمرگرہ کااجلاس صدرمحمدرحیم کی زیرصدارت منعقدہوا،جس میں کثیرتعدادمیں پیرامیڈیکس نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمدرحیم نے صوبائی حکومت کی جانب سے پیرامیڈیکس کے اپ گریڈپوسٹوں میں 60 فیصداضافہ کی سمری منظورکرنے پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت نے پیرامیڈیکس کادیرینہ مطالبہ پوراکیا۔انہوںنے تمام پیرامیڈیکس اہلکاروں پرزوردیاکہ وہ مریضوں کی خدمت کواپناشعاربناکران کے تیمارداری کے ساتھ ساتھ خوش اسلوبی اورخندہ پیشانی سے پیش آئیں۔