ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اب تک 7 ارب 32 کروڑ42 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعہ 4 مئی 2018 13:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 7 ارب 32 کروڑ42 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 10 ارب69کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے 30 کروڑ، ضلع لورالائی میں مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے 29 کروڑ 99لاکھ، تحصیل کہوٹہ میں صاف پانی کی سپلائی کے لئے 25 کروڑ، این اے 116میں ترقیاتی کاموں کے لئے 15کروڑ 60 لاکھ، این اے 137 ننکانہ صاحب روڈ کی تعمیر کے لئے 3کروڑ 49 لاکھ، وزیر اعظم ہائوس میں کانفرنس روم کی تعمیر کے لئے 6کروڑروپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :