Live Updates

سینیٹ الیکشن میں ایسا نظام لانا ہوگا جس سے خریدوفروخت کا بازار بند ہوسکے

عمران خان نے جو نام دیئے انہیں کوئی تبدیل نہیں کرسکتا، اس وقت سارا نظام پی ٹی آئی پر جھپٹ رہا ہے، ہمیں اپنی سیٹیں بچانی چاہیئے۔ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 جولائی 2025 22:29

سینیٹ الیکشن میں ایسا نظام لانا ہوگا جس سے خریدوفروخت کا بازار بند ..
اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 18 جولائی 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ایسا نظام لانا ہوگا کہ خریدوفروخت کا بازار بند ہوسکے،عمران خان نے جو نام دیئے انہیں کوئی تبدیل نہیں کرسکتا۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جیل سے ہدایت کی ہے کہ پارٹی کے معاملات پارٹی کے اندر بیٹھ کر حل کریں، پارٹی لیڈرشپ یا میرے جیسے لوگ کہنے میں کوئی بات نہیں کہ لیڈر کو جیل سے یہ سب کچھ کہنا پڑا۔

جہاں تک سینیٹ والا معاملہ میں اس کو براہ راست نہیں دیکھتا، جو نام باہر آئے ہیں وہ عمران خان کی منظوری سے آئے ہیں۔ سینیٹ معاملے پر بیٹھ کر حل کیا جائے توخریدوفروخت نہیں ہوگی، اس وقت سارا نظام پی ٹی آئی پر جھپٹ رہا ہے، اس لئے ہمیں معاملات کو پارٹی میں حل کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

یہ کہنا معیوب ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ فروخت ہوجائیں گے ، سینیٹ میں جب آدھی سیٹیں خالی ہوتی ہیں تو بازار گرم ہوجاتا ہے، عمران خان اس خریدوفروخت کے خلاف ہیں، ہمارے ساتھ ظلم ہوا، لیکن جتنی سیٹیں کوئی جماعت جیتتی ہے اس کو اتنی ہی مخصوص نشستیں ملتی ہیں، سینیٹ الیکشن میں ارکان کوجماعت سے انحراف کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

علیمہ خان ہو یا علی امین کوئی بھی عمران خان کے بیان کو تبدیل نہیں کرسکتا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے پارٹی قیادت سے سینیٹ امیدواروں کی فہرست پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کردیا۔پی ٹی آئی پشاور سٹی کے سابق صدر رحمن جلال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عرفان سلیم ایسا نام نہیں جنہیں کوئی جانت نہ ہو، نومئی کے بعد کئی چہرے پارٹی چھوڑ گئے ، مگر عرفان سلیم پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، انہوں نے نومئی کے بعد قید کاٹی اور سختیاں برداشت کیں۔

رحمن جلال نے کہا کہ پارٹی کے لئے قربانیوں پر عرفان سلیم کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا، پھر بیرسٹر سیف جیسا مشکوک شخص جیل سے باہر آکر ایک فہرست جاری کرتا ہے اور اس کی فہرست سے عرفان سلیم کو نکال دیا جاتا ہے۔رحمن نے جلال نے کہا کہ سینیٹ کے ٹکٹ قانون کی بالادستی کے لئے بہائے گئے خون سے زیادتی ہے، اس ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے اور ہر حد تک جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات