ایک سال کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے اربوں ڈالرز کی آن لائن شاپنگ کا انکشاف

2024 میں پاکستانیوں نے 10.4 ارب ڈالرز کی آن لائن شاپنگ کی، زیادہ تر لوگ الیکٹرانکس، فیشن، بیوٹی پراڈکٹس اورلگژری آئٹمز پر خرچ کر رہے ہیں،ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ

جمعہ 18 جولائی 2025 21:45

ایک سال کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے اربوں ڈالرز کی آن لائن شاپنگ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)ایک سال کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے اربوں ڈالرز کی آن لائن شاپنگ کا انکشاف سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آن لان خریداری کا رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے، کھانے پینے کی اشیا سے لے کر دوا، کپڑے، جوتے اور گھریلو سامان تک اب سب کچھ گھرکی دہلیز پر حاصل کرنا رجحان کے ساتھ پاکستانیوں کی ضرورت بھی بن گئی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024 میں پاکستانیوں نے 10.4 ارب ڈالرز کی آن لائن شاپنگ کی، زیادہ تر لوگ الیکٹرانکس، فیشن، بیوٹی پراڈکٹس اورلگژری آئٹمز پر خرچ کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ الیکٹرانکس کے علاوہ، آن لائن ہوائی ٹکٹ کی بکنگ دوسرے سب سے بڑے حصے کے طور پر ابھری، جو تقریبا 2.3 بلین ڈالر سالانہ کما رہی ہے۔

(جاری ہے)

پروازوں، ہوٹلوں اور چھٹیوں کیلیے آن لائن بکنگ بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے، جس سے 2027 تک آن لائن شاپنگ کا حجم بارہ بلین ڈالرزتک پہنچنے کی توقع ہے۔فیشن کی خریداری، بشمول لباس اور لوازمات، تقریبا 1 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی، جو نوجوان صارفین کے انداز اور سہولت کے لیے ڈیجیٹل شاپنگ کو اپنانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔اے ڈی بی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی فیصد پاکستانی خریدارموبائل فونز سیآن لائن خریداری کرتے ہیں، جبکہ تیرانوے اعشاریہ سات فیصد صارفین آن لائن فراڈ سے بچا کے لئیاب بھی کیش آن ڈیلیوری کو ترجیح دیتے ہیں۔

خاص طور پر رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ آن لائن کھانے کے آرڈرز نے 168.4 ملین روپے کا حصہ ڈالا، جو طرز زندگی کے انتخاب میں تبدیلی کو مزید ظاہر کرتا ہے کیونکہ صارفین روزانہ کی ضروریات کے لیے بھی ڈیجیٹل سہولت کو اپناتے ہیں۔حکومت نے دوہزارتیس تک ای کامرس برآمدات ساٹھ بلین ڈالرزتک لے جانے کا ہدف رکھاگیاہے