مریم نواز کو ملنے والا اب تک کا سب سے قیمتی تحفہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 مئی 2018 13:04

مریم نواز کو ملنے والا اب تک کا سب سے قیمتی تحفہ
ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مئی 2018ء) : سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ ساہیوال میں رکن اسمبلی ارشد ملک کے گھر گے تو انہوں نے زیورات سمیت دیگر تحائف پارٹی قائد اور ان کی صاحبزادی کی خدمت میں پیش کر دئے۔

(جاری ہے)

ساہیوال میں جلسے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز ملک ارشد کے گھر پہنچے جہاں ان کے لیے مختلف انواع و اقسام کے کھانوں کا اہتمام کیا گیا ۔

جاتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی محمد ارشد ملک اور صنعتکار محمد رمضان کی جانب سے مریم نواز کو 50 تولے سے زائد کے ہیرے سونے کے سیٹ اور 10 اعلیٰ نسل کی گائیں بطور تحفہ دی گئیں، جن کی مالیت کروڑوں روپے میں بتائی جا رہی ہے۔ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے تحائف قبول کرتے ہوئے ارشد ملک اور محمد رمضان سمیت ان کے اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا۔