Live Updates

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں کو ماسک لازمی پہننے کا حکم

منگل 21 اکتوبر 2025 17:43

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں کو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرسموگ کے پیش نظرپنجاب میں ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ۔ وزیراعلیٰ ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں کو ماسک لازمی پہننے کا حکم دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ٹریفک کے دھوئیں میں کھڑے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ سینئر افسران عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ستھرا پنجاب کی تمام ٹیموں کے لئے بھی ماسک پہننا ضروری ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سینئر افسران کو نگرانی اور ماسک کی پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

Live سے متعلق تازہ ترین معلومات