حکومت کی جانب سے سینیٹر شیری رحمان کی طرف سے پانی کے معاملہ پر پارلیمنٹری کاکس کی تجویز کی حمایت

جمعہ 4 مئی 2018 15:17

حکومت کی جانب سے سینیٹر شیری رحمان کی طرف سے پانی کے معاملہ پر پارلیمنٹری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) حکومت نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان کی طرف سے پانی کے معاملہ پر پارلیمنٹری کاکس کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاکس میں کھلے ذہن سے بحث ہونی چاہئے، کالا باغ ڈیم کو بھی زیر غور لایا جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف کی تجویز پر حکومت کی طرف سے ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا کہ اس تجویز کی حمایت کرتا ہوں، یہ مناسب تجویز ہے۔

پانی کا ضیاع بہت بڑا مسئلہ ہے، اس کو روکنا ہوگا۔ یہ صوبائی معاملہ بھی ہے، دیامر بھاشا اور داسو ڈیمز دو بڑے منصوبے ہیں، اس کے لئے ہم نے رقم رکھی ہے، کاکس میں کھلے ذہن سے کالا باغ ڈیم پر بھی بحث ہونی چاہئے۔ پانی کا مسئلہ ایک خطرے کی صورت میں ہمارے سامنے ہے، ہمیں اس حوالے سے اقدامات کرنے چاہئیں۔