
پاکستان اور ترکی کے انتہائی قریبی اور گرم جوش تعلقات خطے میں استحکام اور ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہیں،ممنون حسین
جمعہ 4 مئی 2018 16:19

(جاری ہے)
اس موقع پر ترک سفیر احساں مصطفی یوردا کول کے علاوہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان برادرانہ تعلقات انتہائی گہرے اور غیر معمولی ہیں جنھیں الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی بحرانوں کے حل کے سلسلے میں ترکی کا کردار انتہائی مثبت ہے۔ اس نے مشرق و سطیٰ کے بحران اور خاص طور پر مہاجرین کے مسئلے کو انتہائی خوش اسلوبی کیساتھ نمٹنے کی کوشش کی ہے۔ صدرمملکت نے کہا کہ ترکی نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستان کے منصفانہ موقف کی تائید کی ہے جس پر ہم ترک بھائیوں کے شکر گزار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شمالی قبرس کے معاملے میں ترکی کا موقف منصفانہ ہے جس پر پاکستان اس کی غیر مشروط تائید کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل اوردونوں ملکوں میں عدم استحکام پیدا کرنے والی قوتوں کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ صدر مملکت نے ترک رجب طیب اردوآن کی جرات مندانہ قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالم اسلام کے جرات مند لیڈر ہیں جو مسلم امہ کودرپیش چیلنجوں اور مسائل پر انتہائی درست اور منصفانہ موقف اختیار کرتے ہیں جن سے مسائل کے حل میں مدد ملتی ہے۔ انھوں نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاع سمیت ترقی کے مختلف شعبوں میں انتہائی قریبی تعلقات ہیں جن میں وقت گزرنے کے ساتھ اضافہ ہوتا جائے گا۔ انھوں نے معزز مہمان سے کہا کہ وہ ان کی نیک خواہشات ترکی کے صدر برادر رجب طیب ایردوآن تک پہنچا دیں۔ ترک مسلم افواج کے سربراہ جنرل جنرل ہلو سی آکارنے پر جوش مہمان نوازی پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان نے ہر مشکل مرحلے پر ترکی کا ساتھ دیا جس پرترک قوم پاکستانی عوام کی شکر گزار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.