
سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی نااہلی کےخلاف اپیل کی سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا
میاں محمد ندیم
جمعہ 4 مئی 2018
15:59

(جاری ہے)
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خصوصی بینچ پیر 7 مئی کو دوپہر ڈیرھ بجے اپیل پر سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کے مخالف امیدوار تحریک انصاف کے عثمان ڈار کی درخواست پر 26 اپریل کو فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ آصف کو نااہل قرار دیا تھا اور آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ان کی نااہلی بھی تاحیات قرار دی تھی۔خواجہ آصف کو26اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے اقامہ رکھنے کے معاملے پر آئین کی شق 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا تھا۔جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی اسی روزمسلم لیگ نون کے راہنما خواجہ آصف کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کیا۔خواجہ آصف کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کرنے والے تحریک انصاف کے کارکن عثمان ڈار کو 2013 کے انتخابات میں خواجہ آصف کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔خیال رہے کہ حال ہی میں سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کی تشریح کرتے ہوئے اس شق کے تحت ہونے والی نااہلی کو تاحیات قرار دیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
دہشت گرد مذاکرات کرنا نہیں چاہتے،فیصل کریم کنڈی
-
واشنگٹن،محمد اورنگزیب کی چینی نائب وزیر خزانہ سے ملاقات
-
وزیرخزانہ کی جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون کے گورنر نوبومیتسو ہایاشی سے ملاقات
-
میرعلی میں سکیورٹی فورسز پر خوارج کا خودکش حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک
-
لاہور فضائی آلودگی میں سرفہرست، دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
-
ثالثی کی کوششیں: پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات آج قطر میں ہوں گے
-
فرانس مہاجر بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب، یو این کمیٹی
-
کٹوتیاں و عدم ادائیگیاں: مالی بحران سے دنیا بھر میں امن مشن بری طرح متاثر
-
یو این کی طرف سے پاکستان افغانستان جنگ بندی کا خیرمقدم
-
وافر خوراک کے باوجود دنیا میں کروڑوں لوگ فاقہ کشی پر مجبور کیوں؟
-
پاکستان: یو این کی مدد سے عدالتی معلمین کی پہلی قومی کانفرنس کا انعقاد
-
غزہ: امداد کی ترسیل کے تمام سرحدی راستے کھولنا ضروری، یو این
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.