اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کواجاگر کرے ،ْ پاکستان

جمعہ 4 مئی 2018 16:24

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کواجاگر ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کواجاگر کرے ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی اطلاعات کی کمیٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارے میں پاکستانی مشن کے پریس منسٹر مسعود انور نے اقوام متحدہ کے اطلاعات عامہ کے محکمے پرزوردیاکہ وہ روہنگیامسلمانوں، کشمیریوں اورفلسطینیوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کواجاگر کرے۔