اٹک خود کش حملے میں شہید ہونے والے اکرم نیازی کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی،سینکڑوں افراد کی شرکت

جمعہ 4 مئی 2018 16:58

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ڈھوک گاماں اٹک خود کش حملے میں شہید ہونے والے اکرم نیازی کی نمازِ جنازہ پیپلز کالونی اٹک کے پارک میں ادا کر دی گئی۔نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لیفٹننٹ جنرل سرفراز ستار، چیئرمین نیسکام نبیل حیات، ڈائریکٹر جنرل نیشنل ڈویلپمنٹ کملپیکس (این ڈی سی)علیم ارشد کے علاوہ این ڈی سی شعبہ کے سینیئر جونیئر افسران، اہلکاران اور اہلِ علاقہ کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔نمازِ جنازہ کے بعد ان کی میت ان کے آبائی گاؤں ضلع میانوالی روانہ کر دیا گیا ہے۔ مرحوم نے پسماندگان میںبیوہ کے علاوہ تین بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :