ای لیب کے ذریعے نظامِ تعلیم میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عمل دخل کو وسعت دینے کے لئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے تین روزہ ورک شاپ کا اہتمام

جمعہ 4 مئی 2018 16:58

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) اٹک میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے تین روزہ ورک شاپ کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد ای لیب کے ذریعے نظامِ تعلیم میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عمل دخل کو وسعت دینا تھا۔ پراجیکٹ مینیجر پی آئی ٹی بی سعد ملک نے ورکشاپ کو ترتیب دیا۔ میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے سعد ملک کا کہنا تھا کہ 2014 میں پنجاب میں ای لیب کا آغاز کیا گیا جس میں پہلے مرحلے میں 8 اضلاع میں ایک ایک ادارے میں سائنس اور حساب کے مضامین کونہم اور دہم جماعت کے لیے کمپیوٹر اور ٹیب کے ذریعے پڑھایا گیا۔

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1 اٹک شہر میں ایل ای ڈی سسٹم کے ساتھ ساتھ 50 ٹیبلٹس فراہم کیے گئے اور اساتذہ کو ایل ای ڈی پر تعلیم دینے کے بعد ای لیب میں فراہم کردہ ٹیب کے ذریعے طالبات کو مشق کے مواقع فراہم کیے گئی․ اس تین روزہ ورکشاپ کے بعد پنجاب بھر میں 8منتخب سکولوں کی تعداد بڑھا کر 900کر دی گئی ہے جبکہ ضلع اٹک میں ایک کے بجائے اب 22 تعلیمی اداروں میں ای لیب کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انچارج لائبریرین ای لائبریری اٹک رخسانہ اختر نے اس موقع پر بتایا کہ اب نہم دہم جماعت کے ساتھ ساتھ ششم جماعت سے لے کر انٹر کے طلبہ و طالبات کوسائنس، میتھ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مضامین میں ای لیب کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے جس میں روایتی طریقوں سے ہٹ کر ریکارڈ شدہ وڈیوز اوسٹوریز کے ذریعے تعلیم فراہم کی جا رہی ہی․ جس سے طلبہ و طالبات کی دلچسپی میں بے حد اضافہ ہوتا جا رہا ہی․ ای لرنڈ پنجاب کے تحت جاری پروگرام کو بہت پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔.