Live Updates

قومی آرچڑی ٹیم کے کھلاڑیوں کا ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

جمعہ 4 مئی 2018 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) پاکستان آرچڑی فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی آرچڑی ٹیم کے کھلاڑیوں کاایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آبادمیں جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان آرچڑی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد وصال خان نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 8 کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں جن میں چار مرد اور چارخواتین کھلاڑی شامل ہیں، مرد کھلاڑیوں میں پاکستان آرمی کے محمد طیب، ادریس مجید اور محمد ندیم جبکہ پاکستان واپڈا کے حافظ عبدالرحمن جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں پاکستان آرمی کی نبیلہ کوثر ، ام زہرہ اور سنبل زیبر جبکہ پاکستان واپڈا کی اقصی شامل ۔

کوچز سرفراز اور عمران خان کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں اور پاکستان آرمی کے کوچ اجلال الدین بھی آئندہ دو، تین روز میں کیمپ جوائن کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر ٹرائلز کے ذریعے کیا گیا ہے اور ٹیم کے منتخب کھلاڑی رواں سال اگست میں انڈونیشیا میں کھیلی جانے والی ایشین گیمز میں شرکت کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :