راولپنڈی لو لیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ، 10ملزمان گرفتار،اسلحہ و منشیات بر آمد

جمعہ 4 مئی 2018 18:59

راولپنڈی 04مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلااف کارروائی کرتے ہوئے 10ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ اسلحہ ومنشیات بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے دانش سی550گرام چرس،تھانہ مری پولیس نے ماجد سے 2625گرام چرس تھانہ نصیر آباد پولیس نے تنویر سے 20لیٹر کھلی شراب، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے آفتاب سی07لیٹر کھلی شراب،شہزاد سی07لیٹر کھلی شراب جبکہ تھانہ وارث خان پولیس نے لیاقت اوررفیق کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

دریں اثناء تھانہ ائیر پورٹ پولیس کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کے چند اشخاص قبرستان رحمت آباد کے علاقہ میں ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری ریڈ کر کے 03ملزمان زوالفقارمسلح پستول 30بور معہ04روند،شہزادمسلح پستول 30بور معہ03روند،عبدالعقیل مسلح پستول 30بور معہ05روندبرآمد کر کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔