پشاور : گرمیوں کی چھٹیوں میں پرائیویٹ سکولز ایڈوانس فیس وصول نہیں کرینگے

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کامران خان نے ہائی کورٹ کے فیصلے ، پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی گورنمنٹ آف خیبر پختونخواہ کے سرکلر کی روشنی میں تمام ذمہ داروں کو خطوط ارسال کردیئے

جمعہ 4 مئی 2018 20:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) گرمیوں کی چھٹیوں میں پرائیوٹ سکولز ایڈوانس فیس وصول نہیں کریگی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں کامران خان نے تمام ذمہ داروں کو خطوط ارسال کردیئے ہیں تفصیلات کے مطابق دفتر ڈپٹی کمشنر کو متعدد شہریوں نے پرائیوٹ سکولز کے خلاف کمپلینٹ کئے ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں پرائیوٹ سکولوں میں مکمل ایڈوانس فیس وصول کئے جاتے ہیں جس پر کاروائی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں کامران خان نے معزز ہائی کورٹ کے فیصلے اور پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی گورنمنٹ آف خیبر پختونخواہ کے سرکلر کی روشنی میں تمام ذمہ داروں کو خطوط ارسال کردیئے ہیں جس میں ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ ضلع بنوں میں کوئی بھی پرائیوٹ سکول گرمیوں کی چھٹیوں میں ایڈوانس فیس وصول نہیں کریگی لیکن سکول بلڈنگ کرایہ، اساتذہ کرام کی تنخواہ اور بلز وغیرہ کیلئے چھٹیوں کے دوران سکول انتظامیہ صرف50فیصد ماہانہ ٹیوشن فیس وصول کرسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :