راشی پولیس افسر رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا

جمعہ 4 مئی 2018 20:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن نے راشی پولیس افسر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن عارف رحیم نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن کو واہ کینٹ کے رہائشی عثمان یونس ولد محمد یونس نے دی گئی اپنی درخواست میں بتایاکہ پولیس تھانہ واہ کینٹ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہزاد علی نے سائل سے رشوت طلب کی ہے ۔

(جاری ہے)

قومی خبرایجنسی کو دستیاب اطلاعات کے مطابق شہری کی درخواست پر اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن نے انسپکٹر امجد شہزاد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے جوڈیشنل میجسٹریٹ ٹیکسلا اعجاز احمد کے ہمراہ اس وقت پولیس افسر شہزاد علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جب وہ شہری سے 10,000روپے رشوت وصول کر رہا تھا ۔اینٹی کرپشن ٹیم نے ٹریپ ریڈ کے موقع پر راشی پولیس افسر کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ بر مد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :