
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے یونٹ نے کامیابی کے ساتھ ریلائی ایبلٹی ٹیسٹ مکمل کر لیا
جمعہ 4 مئی 2018 20:15
(جاری ہے)
نیلم جہلم کے دونوں یونٹس ٹیسٹ رن کے دوران نیشنل گرڈ کو 2کروڑ یونٹ بجلی مہیا کر چکے ہیں۔
969 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے چار پیداواری یونٹس ہیں ، جن میں سے ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت 242 اعشاریہ 25 میگاواٹ ہے ۔ منصوبے کے دو یونٹس مکمل کئے جاچکے ہیں ، تیسرا یونٹ جون ، جبکہ چوتھا یونٹ جولائی میں مکمل کرلیا جائے گا ۔آزاد جموں و کشمیر میں دریائے نیلم پر تعمیر کیا جانے والا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ انجینئرنگ کا شاہکار ہے ، اِس کا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے یونٹ نے آج کامیابی کے ساتھ ریلائی ایبلٹی ٹیسٹ مکمل کر لیا ہے ۔ پروٹوکول کے تحت اب مذکورہ یونٹ کو مکمل طور پر چیک کیا جائے گا ۔ اگر کوئی ایڈجسٹمنٹ درکار ہوئی تو یونٹ کے مینو فیکچراور کنٹریکٹر ایڈجسٹمنٹ کریں گے ، جس کے بعد نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا پہلا یونٹ تجارتی بنیاد پر بجلی کی پیداوار شروع کردے گا ۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا پہلا یونٹ مکمل ہونے کے بعد 9 اپریل کو سسٹم کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا ۔ پراجیکٹ کا دوسرا یونٹ شیڈول کے مطابق مئی میں مکمل ہونا تھا ، تاہم واپڈا نے دوسرے یونٹ کو شیڈول سے پہلے ہی مکمل کر لیا اور اسے 22 اپریل کو نیشنل گرڈکے ساتھ منسلک کر دیا گیا ۔ نیلم جہلم کے دونوں یونٹس ٹیسٹ رن کے دوران نیشنل گرڈ کو 2کروڑ یونٹ بجلی مہیا کر چکے ہیں۔969 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے چار پیداواری یونٹس ہیں ، جن میں سے ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت 242 اعشاریہ 25 میگاواٹ ہے ۔ منصوبے کے دو یونٹس مکمل کئے جاچکے ہیں ، تیسرا یونٹ جون ، جبکہ چوتھا یونٹ جولائی میں مکمل کرلیا جائے گا ۔آزاد جموں و کشمیر میں دریائے نیلم پر تعمیر کیا جانے والا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ انجینئرنگ کا شاہکار ہے ، اِس کا 90 فیصد حصہ بلند و بالا پہاڑوں کے نیچے زیر زمین تعمیر کیا گیا ہے ۔ منصوبے کے تین بڑے حصے ہیں ۔ جن میں 60 فٹ بلند اور 160 فٹ طویل کمپوزٹ ڈیم ، 52 کلو میٹر طویل سرنگوں پر مشتمل زیر زمین واٹر وے سسٹم اور زیر زمین پاور ہائوس شامل ہیں ۔منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی قومی نظام میں شامل کرنے کے لئے 525 کلو وولٹ سوئچ یارڈ اورترسیلی لائن بھی تعمیر کی گئی ہے ۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ہر سال قومی نظام کو تقریباً 5 ارب یونٹ بجلی مہیا کرے گا ، منصوبے کے سالانہ فوائد کا تخمینہ 55 ارب روپے ہے ۔مزید قومی خبریں
-
10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی کے جن علاقوں میں زلزلے آئے ہیں وہاں کئی بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، ماہرین
-
اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے
-
نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
-
دنیا میں اسلامی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ‘ گورنر پنجاب
-
امریکی شہری سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے 80 ہزار ڈالر رشوت وصولی ، بڑا انکشاف سامنے آگیا
-
نمبر پلیٹس کی تبدیلی یا عوام کی تذلیل عوام کا غصہ عروج پر ، شہری حقوق کمیٹی حکومت پر برس پڑی
-
سستی بجلی کی فراہمی میں ایس ٹی ڈی سی کا کلیدی کردار ہے، وزیرتوانائی سندھ
-
ہم چاہتے ہیں کراچی پریس کلب کو کسی اور جگہ شفٹ کر دیں، شرجیل میمن
-
گورنر سندھ کی ایرانی سفارتخانے آمد: اسرائیلی جارحیت پر شدید مذمت اور یکجہتی کا اظہار
-
پشاور ہائی کورٹ :علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
-
پشاور ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے کی تعمیر کے لیے این ایچ اے کو 90 دن کا وقت دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.