
ملکی سالمیت اور قومی یکجہتی کے لئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا
ناصر حسین شاہ کا ’’صحافت اور قومی یکجہتی" کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب
جمعہ 4 مئی 2018 21:40

(جاری ہے)
صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سینئر صحافی جو بڑے نام ہیں اور جن کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں وہ بھی آج حقیقت پسندی سے یہ محسوس کررہے ہیں کہ ہمارے ملک میں صحافت کچھ زیادہ آزاد ہے اور صحافت کو اپنے ضابطے میں رہنا چاہئے نہ کہ ملکی سالمیت کے وہ ادارے جو کلیدی کردار رکھتے ہیں ان کے خلاف باتیں کی جائیں اور انہیں کوریج ملے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام ادارے قابل عزت اور معتبر ہیں، شخصیات بری ہو سکتی ہیں لیکن اس کے ادارے برے نہیں، سیاست بری نہیں میں یا کوئی اور سیاستدان غلط ہو سکتے ہیں لیکن جو ادارے اب بہتری اور صحیح سمت میں بڑھ رہے ہیں انہیں برا بھلا کہنا قطعی صحیح نہیں ہے اب کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے سب کو حساب دینا ہے، ہماری افواج پاکستان کا دنیا کی بڑی فورسز میں اہم مقام ہے جو ملک خراب صورتحال میں ہیں وہاں پر ہماری فوج نے جو کردار ادا کیا وہ سب کے سامنے ہے، اسلامی ممالک میں تباہی کی صورتحال ہے لیکن ہماری فوج دنیا کی مضبوط ترین فورس ہے۔ ناصرحسین شاہ نے کہاکہ تنقید ہونی چاہئے اور ہم پر سب سے زیادہ ہوتی ہے لیکن جو تھوڑا بہت اچھا ہورہا ہے اسے بھی سراہا جانا چاہئے اور اچھائی کو اجاگر کیا جانا چاہئے۔ صوبائی وزیر نے کہا صحافیوں کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلیے تیار ہیں انہیں انشورنس اور ڈویزنل و ضلعی سطح پر مختلف پروگرام شروع کررہے ہیں، کیمرہ مین اور فوٹوگرافرز کیلئے بھی تعاون فراہم کریں گے، اس کیلئے سینئر صحافی ا ٓگے آئیں اور کوئی لائحہ عمل تیار کریں۔ قبل ازیں کراچی میں متعین جاپان کے قونصل جنرل توشی کازو، صدر کراچی ایڈیٹرز کلب مبشر میر، جنرل سیکریٹری منظر نقوی، نائب صدر مختیار عاقل، سابق وزیر اطلاعات سینئر صحافی آغا مسعود، سینیٹر عبدالحسیب خان، کرنل مختار بٹ، حمید بھٹو، ڈاکٹر یاسمین فاروقی، کوکب اقبال نے بھی عالمی آزادی صحافت کے دن کے حوالے سے پاکستان میں صحافتی معیار پس منظر صحافیوں کو درپیش پیشہ ورانہ مسائل اور موجودہ صورتحال میں صحافتی کرادار اور اقدار کے حوالے سے ذمہ داریوں اور ملکی یکجہتی کیلیے کام کرنے قومی پالیسی و بیانیہ کی ضرورت اور ملکی یکجہتی کیلئے مشترکہ کام کرنے کی کوششوں اور مثبت رویوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر شرکاء میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.