سرگودھا ،صوبہ بھر میں جاری لوکل گورنمنٹ کے ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

تمام مکمل شدہ سکیموں میں استعمال ہونیوالے میٹریل کے علاوہ ٹینڈر کے مطابق کاموں کی جانچ پڑتال بھی کریں گے ایڈیشنل سیکرٹری پر مشتمل افسران کو ڈویژن الاٹ ،سرگودھا ڈویژن کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ محمد شاہد زمان آفیسر مقرر

جمعہ 4 مئی 2018 22:14

․سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) صوبہ بھر میں جاری لوکل گورنمنٹ کے ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ ،تمام مکمل ہونے والی سکیموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کے علاوہ ٹینڈر کے مطابق کاموں کی جانچ پڑتال بھی کریں گے،اس کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری پر مشتمل افسران کو ڈویژن الاٹ کر دیئے گئے ہیں ،سرگودھا ڈویژن کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ محمد شاہد زمان کو آفیسر مقرر کیا گیا ہے،،ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پنجاب بھر میں لوکل گورنمنٹ کی جاری ترقیاتی سکیموں میں ناقص میٹریل کی روک تھام اور تمام تر کاموں کو مقررہ وقت پر مکمل کروانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے 9 افسران کو ڈیوٹیاں دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میںلوکل گورنمنٹ 18 ۔

(جاری ہے)

2017 کی جاری ترقیاتی سکمیموں کے دورے کر کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں اور پھر ان کاموں کی مکمل رپورٹ بنا کر حکومت پنجاب کو ارسال کریں ،ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ محمد شہزاد زمان کو سرگودھا ڈویژن ،ایڈیشنل سیکرٹری محمد نادر خالق کو ملتان،ساہیوال اور پاکپتن،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ عائشہ رانجھا کو اٹک ،چکوال،گجرانوالہ،سیالکوٹ، نارووال،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن نادیہ تحریم کو راولپنڈی اور اوکاڑا،ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ شاہد عمران کو گجرات،حافظ آباد، منڈی بہاولدین ،چیف انجینئر ہیڈ کواٹر راہد قیوم کو لاہور ڈویژن، سپرٹینڈنٹ انجینئر قاسم علی نقوی ڈیرہ غازی خان ڈویژن،ایڈیشنل ڈائریکٹر غلام عباس گوندل کو فیصل آباد ڈویژن،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب بورڈکو بہاولپور ڈویژن کا انچارج مقرر کرتے ہوئے ،ہدایت جاری کی ہے کہ اپنے اپنے الاٹ کردہ اضلاع میں یہ افسران دورے کریں اور جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کروانے کے ساتھ ساتھ ان میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی بھی چیک کریں ،