Live Updates

نوازشریف کی جہلم آمد ،بینرز میں مسلم لیگ ن میں گروپ بندی کی واضح نشاندہی ،آپس کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے

جمعہ 4 مئی 2018 22:16

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) قائد پاکستان میاں نوازشریف کی جہلم آمد کے ضمن میں جو فلیکس نصب کیے گئے ہیں ان میں مسلم لیگ ن میں پائے جانے والے گروپوں کی واضح طور پر نشاندہی ہور ہی ہے ،اور آپس کے ان کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں ،کیونکہ گجر گروپ کی طرف سے لگائے گئے فلیکس میں ارکان قومی اسمبلی چوہدری خادم حسین ،نگہت پروین میر،رکن پنجاب اسمبلی چوہدری لال حسین،چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان جالپ،چیئرمین بلدیہ حاجی مرزا راشد ندیم جرال ،رکن قومی اسمبلی نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان ،کے علاوہ مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چوہدری محمدبوٹا جاوید کے ساتھ میاں نوازشریف ،میاں شہباز شریف اور مریم نواز کی تصاویر کے علاوہ مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ کی طرف سے میجر محمد آصف،شیخ محمد جاوید،ملک محمداقبال،عبدالرشید بٹ،شیخ ندیم اصغر،شاہد جلیل سیٹھی،خورشید احمد،پرنس عارف اور شیخ اعجاز احمد کی تصاویر نمایاں ہیں ،جبکہ رکن پنجاب اسمبلی مہر محمدفیاض کی طرف سے لگائے گئے فلیکس پر میاں نوازشریف،امیدوار حلقہ این اے 66بلال اظہر کیانی،مریم نواز،حافظ اعجاز محمود جنجوعہ،چوہدری سعید اقبال،تبسم شاہین ڈار،فرحان ڈار،غلام احمد زمرد یعقوب،خواجہ ناصر ڈار،عامر سلیم میر،راجہ ظفراقبال،مرزا زاہد افضل،چوہدری جعفر اقبال کی تصاویر نمایاں ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ان فلیکسوں پر نہ تو رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمداویس خالد کے ساتھ ساتھ رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نذر حسین گوندل اور سابق سینیٹر و رکن قومی اسمبلی راجہ محمدافضل خان کی تصاویر نہ لگائی گئی ہیں ۔اگر اس ضمن میں خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ان گروپوں کو ایک کرنے کی حکمت عملی نہ بنائی تو آئندہ آنے والے انتخابات میں نہ صرف ٹکٹوں کی تقسیم پر تنائو ہوگا جبکہ اگر کسی کو بھی مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ ملا تو آزاد امیدوار کی حیثیت میں میدان عمل میں ہوگا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات