اٹک ، سرے عام شادی کی تقریب میں سائونڈ استعمال کرنے والوں پر چھاپہ ،دولہا اور قریبی افراد گرفتار

جمعہ 4 مئی 2018 22:46

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) سرے عام شادی کی تقریب میں سائونڈ استعمال کرنے والوں پر چھاپہ دولہا اور قریبی افراد گرفتار کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

مقدمہ درج کر لیا گیا ، تفصلات کے مطابق اے ایس آئی تھانہ جنڈ عزاز علی نے معہ نفری دوران گشت محلہ فاروقیہ گانا بچانے ، بھلڑ بازی اور تماشہ کا شور سن کر مذکورہ جگہ پہنچے تو خالی پلاٹ میں لوگوں کا ہجوم اکھٹا تھا سائونڈ سسٹم کے ذریعے بلند آواز میں گانے چل رہے تھے اور ہجڑوں کا ڈانس دکھایا جا رہا تھا پولیس کے پہنچنے پر لوگوں کے بھاگنے سے بھگدر مچ گئی معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ محمد اسمعٰیل ولد محمد ایوب ساکن محلہ فاروقیہ جنڈ کی شادی پر قریبی عزیز محمد اویس عبدالنثار پروگرام کرا رہا ہے پولیس نے سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :