اے این پی نے پارٹی رہنمااحرارخٹک کو شوکازنوٹس جاری کردیا

جمعہ 4 مئی 2018 23:39

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع نوشہرہ نے سابق ضلعی صدر اورخان عبدالولی خان کے قریب ساتھی احرار خٹک کو شوکازنوٹس جاری کردیا اور تین دن کے اندر اندر پارٹی قیادت اور پارلیمانی بورڈ پر سنگین الزامات لگانے کی وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی بصورت دیگر احرار خٹک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیجائے گی۔

(جاری ہے)

اے این پی کے ضلعی صدر ملک جمعہ خان نے اجلاس کے بعد اخبارنویسیوںکو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی سابق ضلعی صدراور خان عبد الولی خان کے قریبی ساتھی احرار خٹک کو پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کے پارلیمانی بورڈ ممبران اور صوبائی قیادت پر الزامات لگانے پر نوشہرہ کی ضلعی تنظیم نے شوکاز نوٹس جاری کردیا اور اس شو کاز نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احرار خٹک نے حصول ٹکٹ کی خاطر پارٹی قیادت اور پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے ممبران پر جو الزامات لگائے ہیں وہ تین دن کے اندر اندر وضاحت کریں بصورت دیگر ان کے خلاف ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی ملک جمعہ خان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صدر احرار خٹک نے پارلیمانی بورڈ اور پارٹی کی صوبائی قیادت پر جو الزامات لگائیں ہیں وہ ان الزمات کا تین دن کے اندر اندر وضاحت پیش نہ کی تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میںلائی جائے گی۔