عمران نیازی سیاست نہیں خردبرد کے ماہر ہیں،بہرہ مند خان تنگی

جمعہ مئی 23:09

اسلام آباد۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے کہا ہے کہ عمران نیازی سیاست نہیں خوردبرد کے ماہر ہیں۔ ایک بیان میں سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ پشاور کے آدھے شہر میں پینے کا پانی میسر نہیں ہے۔ سڑکیں کھنڈرات بن چکی ہیں، ہسپتالوں میں ادویات نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خٹک کی ذمے داری صرف عمران نیازی کو خوش رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے ہر محکمے کا بجٹ چوری کیا گیا ہے۔ کوئی اسکول تعمیر ہوا نہ ہی ہسپتال، نہ کسی سڑک کی تعمیر ہوئی اور نہ کوئی یونیورسٹی اور کالج بنا۔ اس کے باوجود پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ نے صوبے کو پونے تین کھر روپے کا مقروض کر دیا۔ سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ عمران نیازی کو پتہ ہے کہ پختون عوام اس کے اصلی چہرے کو پہچان چکے ہیں ۔