Live Updates

قوم اور مذہب پرستوں کی سیاست بلوچستان میں ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکی ،میرعلی مدد جتک

پیپلزپارٹی صوبہ میں امن روزگار ترقی اور خوشحالی دے گی ، سی پیک منصوبہ پسماندگی کے خاتمے میں اہم ثابت ہو گا، ملک دشمن قوتیں جان بوجھ کر ترقی کے منصوبہ کو ناکام بنانے پر تلے ہوئے ہیں،پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کا جلسے سے خطاب

جمعہ 4 مئی 2018 23:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی میں مذہب پرستوں اور قوم پرستوں نے بہت بڑا کردار ادا کیا ہے اورجلسہ نے ثابت کر دیا کہ قوم پرستوں اور مذہب پرستوں کی سیاست بلوچستان میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکی ہے اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہے ماضی کی طرح اس بات صوبہ میں امن روزگار ترقی اور خوشحالی دیں گے سی پیک منصوبہ سے بلوچستان کی پسماندگی ختم ہو گی ملک دشمن عناصر قوتیں جان بوجھ کر ترقی کے منصوبہ کو ناکام بنانے پر تلے ہوئے ہیں مگر پیپلزپارٹی ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ہم جعلی سرداروں اور نوابوں کی طرح نہیں ہیں کہ پیپلزپارٹی کو چھوڑ دیں گے ہم آخری دم تک پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں گے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میرعلی مدد جتک ‘ صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ‘ سیکرٹری اطلاعات سربلند جوگیزئی ‘ لالہ یوسف خلجی ‘ خواتین ونگ کی صدر غزالہ گولہ کوئٹہ ڈویژن کے صدر اختر شاہوانی نے ہاکی گرائونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی کے مرکزی قائدین میر صادق عمرانی ‘ سردار فتح محمد محمد حسنی ‘ بسم اللہ خان کاکڑ ‘ اسفندیار کاکڑ ‘ گوہر اعجازخان کاکڑ ‘ یونس ملازئی ‘ سحر گل خلجی ‘ موسیٰ جان خلجی ‘ سردار عمر گورگیج اور جنگیز جمالی بھی اس موقع پر موجود تھے پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ کچھ نہ کرنے کے باوجود صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان سے معافی مانگی عمران خان وفاق کو مزید مضبوط کرنے کا نکتہ اٹھارہے ہیں صوبوں کے اختیارات پر قبضہ کرکے وفاق کو کیسے مضبوط بنایا جاسکتا ہے وفاق کو مزید مضبوط بنانے کے نام پر عوام سے مذاق کیا جارہا ہے پیپلزپارٹی نے اپنی دور حکومت میں بلوچستان کے وسائل بلوچستان کے عوام کو دیئے ملک کے لئے جان قربان کرنا پیپلز پارٹی جانتی ہے سیاست دان ہی بلوچستان کا مسئلہ کرسکتے ہیں2013ء کے انتخابات میں سیاست دانوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر حصہ لیا مزاحمت کا راستہ سے ہی روکا جاسکتا ہے نواز شریف نے سی پیک کی کریڈٹ کو لینے کی کوشش کی سی پیک لاہور میں نظر آتا ہے مگر کوئٹہ میں نہیں پیپلزپارٹی کے ترقیاتی منصوبوں پر اپنے تختی لگائے جارہے ہیں ہم پر بلوچستان حکومت گرانے اور سینٹ کیلئے میں دھاندلی کا سازش کا الزام عائد کیا گیاانہوں نے کہا کہ بیڈ روم کی سیاست کرنے والوں کو کامیابی نہیں ملے گی عمران خان اور نواز شریف ملک کو تجربہ گاہ نہ سمجھے اگر پیپلزپارٹی برسراقتدار آئی تو سی پیک کے منصوبے بلوچستان منتقل کریں گے عمران خان نے پشاور میں کوئی سرکاری اسپتال نہیں کھول سکا بلوچستان میں این آئی سی ہسپتال قائم کریں گے کوئٹہ ڈیڑہ بگٹی اور نوشکی سمیت دیگر علاقوں میں جدید ہسپتال تعمیر کریں گے انہوں نے کہا کہ برسراقتدار آنے کے بعد بلوچستان کے شہریوں کا علاج سندھ کے بجائے کوئٹہ میں ہی کروائیں گے پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق یہی کے عوام کا ہوگاانہوں نے کہا کہ سی پیک بنیادی بھی آصف علی زرادری نے رکھی اور سی پیک منصوبہ سے ہی صوبہ کی پسماندگی ختم ہو گی 70سال میں قوم پرستوں نے بلوچستان کو یرغمال رکھا مگر پسماندگی کے سوا کچھ نہیں دیا 70 سال پہلے اگر اساتذہ سے یہاں سے نہیں نکالتے تو آج ہم بھی ترقی کر لیتے انہوں نے کہاکہ ہم جعلی سرداروں اور نوابوں کی طرح نہیں ہیں کہ پیپلزپارٹی کو چھوڑ دیں گے ہم آخری دم تک پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات