Live Updates

مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی حکومت بچا لی

گورنر خیبرپختونخواہ نے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پروزیر اعلی پرویز خٹک کو اسمبلی میں کمزور ماننے سے انکار کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 4 مئی 2018 23:42

مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی حکومت بچا لی
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 04مئی 2018ء ) :مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی حکومت بچا لی۔ گورنر خیبرپختونخواہ نے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پروزیر اعلی پرویز خٹک کو اسمبلی میں کمزور ماننے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں اکثریت کھو دی۔تحریک انصاف اپنے 20 اراکین کو شوکاز نوٹس دینے کے بعد بڑی مشکل میں پھنس گئی تھی اور اپنے ہی صوبے میں اکثریت گنوا دی تھی۔

123 رکنی صوبائی اسمبلی تحریک انصاف کے اراکین اور انکے حامی اراکین کی تعداد محض 45 رہ گئے تھے۔جماعت اسلامی کے 8اراکین کو ملا کرتعداد 53 ہو جاتی تھی لیکن جماعت اسلام نے بھی تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔جبکہ حکومت کی سادہ اکثریت کے لیے 62 اراکین کی حمات ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مخالفین نے بھی تحریک انصاف کے خلاف طبل جنگ بجا دیا ہے اور تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا لیکن عین وقت پر تحریک انصاف اور اپوزیشن میں معاملات طے پا گئے تھے۔

کچھ روز قبل وزیر اعلی پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کی ملاقات میں یہ طے پاگیا کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف عدم اعتماد نہیں لائے گی جس سے تحریک انصاف کی حکومت قائم رہے گی۔تا ہم اکثریت ختم ہونے کے بعد اے این پی اور تحریک انصاف کے ناراض ارکان نے گورنر کو خط لکھ کر آئین کے آرٹیکل 130(7) کے تحت وزیراعلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کیا تھا جس کا جواب آج دے دیا گیا ہے۔ ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے وزیر اعلی پرویز خٹک کو اسمبلی میں کمزور ماننے سے انکار کر دیا جب کہ گورنر نے آئینی تقاضوں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات