Live Updates

ہالار میمن جماعت سکھر کے زیر اہتمام کرکٹ کا ہالار پریمئر لیگ کا دوسرا مرحلہ جناح میونسپل اسٹیڈیم میں شروع ہو گیا

جمعہ 4 مئی 2018 23:50

سکھر۔ 4مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ہالار میمن جماعت سکھر کے زیر اہتمام کرکٹ کا ہالار پریمئر لیگ کا دوسرا مرحلہ جناح میونسپل اسٹیڈیم میں شروع ہوچکا ہے جسکے فائنل کے مہمان خصوصی میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ ہوں گے ، صدر آل پاکستان میمن فائونڈیشن ( یو سی چیئرمین ) محمد حنیف میمن کیمطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امجد شیخ اور ڈپٹی میئر طارق چوہان اعزازی مہمانان خاص ہونگے ، فائنل میچ کے اختتام پر انعامات و ٹرافی دی جائے گی ، ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، رات کو روشنی میں ہونے والے کرکٹ میچ کو شہری باالخصوص نوجوان اور کھلاڑی دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات