این ٹی ایس منتظمین نے متعدد امیدواروں کوپیپر دینے سے روک دیا

ہفتہ 5 مئی 2018 17:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) این ٹی ایس منتظمین نے بے جا اعتراضات لگا کر بیسیوں امیدواروں کو این ٹی ایس کا پیپر دینے سے روک دیا۔ امیدواروں کا سینٹر کے باہر شدیداحتجاج ‘ وزیراعظم اور وزیرتعلیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق جونیئر سائنس معلمین کے آسامیوں کیلئے گزشتہ روز لئے جانیوالے این ٹی ایس پیپرز میں متعدد امیدواروں کو بیٹھنے سے روک دیا گیا ۔

مسرت شاہین گرلز سکول سینٹر پر این ٹی ایس کے ذمہ داران نے تمام اسناد ‘ پشتنی اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کے حامل اکثر امیدواروں کو صر ف یہ کہہ کر روک دیا کہ آپ کے پاس اصل قومی شناختی کارڈ نہیں ہے۔ امیدواروں کے پاس این ٹی ایس کی جاری کردہ رولنمبرسلپ اور شناختی کارڈ کی فوٹی کا پیاں بھی موجود تھیں لیکن انھیں کمرہ امتحان میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

(جاری ہے)

امیدوار وں نیسنیٹر کے گیٹ پر شدید احتجاج کیا۔کئی مرد و خواتین امیدواو مایوس ہو کر واپس لوٹ گئے ۔امیدواروں ناصر قیوم ‘ نزاکت عباسی ‘ارسہ گیلانی اور دیگر نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ این ٹی ایس والوں نے کمائی کا ایک سلسلہ ایجاد کرلیا ہے۔ ہمارے پاس تمام اسناد ‘ پشتنی اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹس ‘رول نمبرسلپس اور قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی بھی موجود تھی کیا یہ تمام ڈاکومنٹس ناقابل قبول ہیں ۔ہمیں ذلیل وخوار کیا گیا ۔ہمارے مستقبل سے کھیلنے کی سازش کی گئی ہے۔ امیدواروں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم اور وزیرتعلیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ اس حوالے سے این ٹی ایس کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ اصل قومی شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :