دفعہ 144کی خلاف ورزی پر سٹی تھانہ کی بھکاریوں کیخلاف کارروائی، متعدد بھکاریوں کو ضلع بدر کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 5 مئی 2018 17:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر سٹی تھانہ کی بھکاریوں کے خلاف کارروائی، متعدد بھکاریوں کو ضلع بدر کرنے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی مظفرآباد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی شجاع الحسن گیلانی نے بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد بھکاریوں کو دفعہ 144کے تحت گرفتار کر کے ضلع بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر شہریوں نے سٹی تھانہ کی کارروائی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔شہر کے اندر دفعہ 144کے نفاذ کے بعد سٹی تھانہ نے ہمراہ نفری کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو تنگ کرنے اور مختلف مقامات پر ڈھیرے لگا کر آنے جانے والے شہریوں سے زبردستی پیسے مانگنے پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ضلع بدر کر دیا ہے۔جس پر شہریوں نے کارروائیاں جاری رکھنے اور پولیس کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا ہے۔

متعلقہ عنوان :