باغ ‘ضلعی فوجداری عدالت نے قتل کے مقدمہ میں دونوں ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا

ہفتہ 5 مئی 2018 21:25

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) باغ ضلعی فوجداری عدالت نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ضلعی فوجداری عدالت باغ پر مشتمل معزز ممبران راجہ فیصل مجید خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ضلعی قاضی عبدالشکور مہروی پر مشتمل عدالت نے موضع سری منگ کے مشہور مقدمہ سرکار بنام امتیاز وغیرہ میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزم امتیاز اور زہرہ خاتون کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا مقدمہ میں استغاثہ کی جانب سے سردار منظور حسین ایڈووکیٹ،اور پبلک پراسیکیوٹر سردار افضل حسین نے پیروی کی جبکہ ملزمان کی جانب سے سردار سعید بیگ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

متعلقہ عنوان :