کئی سالوں سے میرپور کے شہریوں نے گھر تعمیر کررکھے مگرپلاٹ منسوخ ہونے پر سفر کررہے ہیں ‘

پلاٹوں کوبحال کرکے لوگوں کی مشکلات کوکم کیاجاسکتاہے ‘میرپور شہر کوخوبصورت بنانے کیلئے عوام کوبھی اپنا کردار ادا کرنے اور میونسپل کے عملہ کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ میرپور مرزا طاہر کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 5 مئی 2018 21:25

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ میرپور مرزا طاہر نے کہاہے کہ کئی سالوں سے میرپور کے شہریوں نے اپنے گھر تعمیر کررکھے مگرپلاٹ منسوخ ہونے پر سفر کررہے ہیں ، پلاٹوں کوبحال کرکے لوگوں کی مشکلات کوکم کیاجاسکتاہے میرپور شہر کوخوبصورت بنانے کیلئے عوام کوبھی اپنا کردار ادا کرنے اور میونسپل کے عملہ کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے ‘وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کے ویژن کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی حدود میں شہری مسائل کے حل کیلئے عملی اقدام اٹھارہے ہیں ان خیالات کااظہار ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن میرپور مرزا طاہر نے کشمیر پریس کلب میرپور کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن سٹی جنرل سیکرٹری ساجد قریشی ، منیب ٹھاکر ڈی پی او برائے وزیراعظم، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار عمر عبدالرحمان ودیگر بھی موجود تھے انہوںنے کہا کہ میرپور کی مین شاہراوں پر پورے اور پھولوں سے خوبصورتی میں اضافہ کیاجائے گا کشمیر پریس کلب نے ہمیشہ مثبت صحافت کوفروغ دیا اور شہریوں کو شکور بیدار کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار اداکیاہے

متعلقہ عنوان :