مظفرآباد‘محکمہ تعلیم کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث گورنمنٹ سچیاں گرلز سکول اور گورنمنٹ سچیاں بوائز سکول میں تعلیمی معیار تباہ ہوکر رہ گیا

اتوار 6 مئی 2018 13:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) محکمہ تعلیم کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث گورنمنٹ سچیاں گرلز سکول اور گورنمنٹ سچیاں بوائز سکول میں تعلیمی معیار تباہ ہوکر رہ گیا ، عرصہ دراز ایک ٹیچر غیر حاضر ! جبکہ حاضر ہونے والی استانی نے بھی بجلی کی طرح حاضری لگانی شروع کردی ہے ،ْ سیکرٹری تعلیم نوٹس لیں ! اہلیان علاقہ سچیاں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سچیاں میں بچیوں کی تعداد جہاں 45سے زائد تھی وہاں دو استانیاں تعینات تھی جبکہ ایک استانی سکول میں ڈیوٹی دے رہی ہے ، دوسری عرصہ دراز سے گھر بیٹھی تنخواہ لے رہی ہے جس کے باعث بچیوں کا مستقبل اور تعلیمی معیار مکمل طور پر ختم ہوکر رہ گیا ، جہاں تعداد 45سے زائد بتائی جاتی تھی وہاں آج 9سے دس بچیاں سکول حاضر ہورہی ہیں ، ظلم خدا کا دیکھیں ! جو دوسروں کے بچوں کو تعلیم دے رہی ہیں ، خود اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں چھوڑ رکھا ہے جبکہ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سچیاں کی بھی یہی حالت ہے وہاں پر بھی نہ عملہ اور نہ ہی بچے والدین نے اپنے بچوں کو سکول میں بھیجنے کے بجائے گھروں میں بیٹھانے پر ترجیح دے رکھی ہے ، والدین کا کہنا ہے کہ سکولوں میں نہ تو تعلیم ہے ، نہ ہی کوئی معیار ، ایک طرف خرچہ اور دوسری طرف اساتذہ کے نخرے اِس سے بہتر ہے کہ بچے گھروں میں کام کریں جس کی وجہ سے محکمہ تعلیم کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت سامنے آگیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ سرکاری سکولوں میں اساتذہ نے بچوں کو تعلیم دینے کے بجائے سیاست اور ڈبل ڈیوٹیاں کرنی شروع کردی ہیں ، اب ضرورت اِس امر کی ہے کہ سیکرٹری تعلیم نوٹس لیتے ہیں یا پھر یہ سلسلہ یوہی چلتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :