آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآبا دمیں 9سو سے زائد پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی شکنجے تیار

اتوار 6 مئی 2018 13:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآبا دمیں 9سو سے زائد پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی شکنجے تیار ! منشیات اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا امکان ،ْ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس آزادکشمیر کی جانب سے 9سو سے زائد پولیس اہلکاروں جن میں آفیسران بھی شامل ہیں ، غیر قانونی سرگرمیوں کے علاو ہ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے کے بعد اندرون خانہ تحقیقات شروع ہوگئی ، 9سو سے زائد اہلکاروں کے خلاف قانونی شکنجے تیار کئے گئے ہیں جو آئندہ ماہ رپورٹ پیش ہونے کے بعد گرفتاریوں کا عمل شروع کردیا جائیگا، تمام تر تیاریاں مکمل ، اِن اہلکاروں میں بیشتر چرس ، ہیرئون اور منشیات فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :