تحفظ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت ایمان کا بنیادی جز ‘ ہمارے تما م مسا ئل کاحل اللہ اور رسول اللہؐ کے احکام کی تعلیما ت پر عمل کرنے میں ہے ، حضور نبی اکرم ؐکی تو قیر عظمت اور اسلام کی سر بلندی کیلئے ہمارے خون کاآخری قطرہ بھی حاضر ہے

جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام کے مرکزی ناظم اعلیٰ محمد اعظم چشتی کا بیان

اتوار 6 مئی 2018 20:30

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام کے مرکزی ناظم اعلیٰ محمد اعظم چشتی نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جز ہے۔ ہمارے تما م مسا ئل کاحل اللہ اور رسول اللہؐ کے احکام کی تعلیما ت پر عمل کرنے میں ہے ، حضور نبی اکرم ؐکی تو قیر عظمت اور اسلام کی سر بلندی کیلئے ہمارے خون کاآخری قطرہ بھی حاضر ہے ۔

(جاری ہے)

جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن السلام شعبہ للبنات میں پاکستان تنظیم المدارس کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات 8آٹھ مئی کو اختتام پذیر ہو جائیں گئے۔ دیگر اداروں سے تعلق رکھنے والی طالبات بھی امتحانات میں شریک ہوئیں ہیں۔ یہ سب الحاج خواجہ پیر سائیں محمد رکن الدینؒ کا فیض ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ مرکزی ناظم اعلیٰ محمد اعظم چشتی نے کہا جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن السلام میں سینکڑوں طالبات دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اورنئے داخلے بھی کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا الحاج خواجہ پیر سائیں محمد رکن الدینؒ نے اپنی زندگی اسلام اور انسانیت کی خدمت میں صرف کی اور ہم بھی انکے مشن کو جاری رکھیں گئے۔

متعلقہ عنوان :