سرگوددھا‘مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے

تنظیم کے جنرل سیکرٹری شیخ نعیم اسلم کپور نے صدر خواجہ احمد حنیف کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر ان کو تنظیم کے عہدہ سے فارغ کر دیا

پیر 7 مئی 2018 12:08

سرگوددھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ تنظیم کے جنرل سیکرٹری شیخ نعیم اسلم کپور نے اپنے اجلاس میں صدر خواجہ احمد حنیف کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر ان کو آئین کی شق 8 کا اطلاق کر کے تنظیم کے عہدہ سے فارغ کر دیا اور سنیئر نائب صدر ناصر سہیگل کو قائمقام صدر نامزد کر دیا۔

جس پر صدر نے جنرل سیکٹری کو دو ساتھیوں بابا اختر اور ناصر سہیگل کوتاجراتحاد گروپ سے نکال کر ایک کروڑ 56 لاکھ 60 ہزار کا حساب مانگ لیا۔اس صورت حال میں تاجر اتحاد گروپ کے لیڈر شاہد کمبوہ بھی صورتحال کو کنٹرول نہ کر سکے اور خواجہ احمد حنیف نے اپنے اجلاس میں تاجران باڈی کو تحلیل کر کی7 رکنی الیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

جس میں چیرمین سمیت 4 ممبران کا تعلق گروپ لیڈر شاہد کمبوہ کے کچہری بازار سے ہے جس سے یہ بات عیاں ہے کہ خواجہ احمد حنیف کو سیاسی جماعت میں شمیولیت کے باوجود گروپ لیڈر کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔

جن کے اشارے پر کمیٹی کے چیئرمین خواجہ یاسر قیوم اور ممبران کچہری بازار سے میاں عبدالغفار،رانا محمد سجاد حیرد ،رانا کاشف ،امین بازار سے بلال ظفر،یونیورسٹی روڈ کے پلازہ سیامجد محمود ،اور فاطمہ جناح روڈ سے مرزا شاہد بیگ کو چن لیا گیا۔خواجہ احمد حنیف کا کہنا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے تمام اختیارات اب الیکشن کمیٹی کو منتقل کر دیئے گئے ہیں،جو آئین کے مطابق جلد از جلد الیکشن کروا کر اقتدار نومنتخب افرا د کے حوالے کریں گے۔

جبکہ جنرل سیکٹری گروپ کا کہنا ہے تنظیم کے باعزت عہدہ کو خیر باد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمیولیت کرنے والے صدر تنظیم کے کسی قسم کے امور میں مداخلت نہیں کر سکتے۔ اس صورتحال میں نہ صرف تاجران کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگے ہیں بلکے یہ سب جگ رسائی کا موجب بن رہا ہے۔جس سے مرکزی تنظیم اور دیگر تاجران کا وقار خاک میں ملتا جا رہا ہے۔