سرگن پاور ہائوس کی واٹر چینل بحال کرنے میں ایک مہینہ درکار ہے ‘ انجینئر سکندر خان

پیر 7 مئی 2018 21:02

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) محکمہ برقیات نیلم کے نائب مہتمم انجینئر سکندر خان نے کہا ہے کہ محکمہ برقیات صرف بجلی کی ترسیل کو یقینی بنانے کا ذمہ دار ہے ۔ سرگن پاور ہائوس کی واٹر چینل ٹوٹنے کی وجہ سے بجلی بند ہے جس کو بحال کرنے میں کم ازکم ایک مہینہ درکار ہے ۔ جبکہ جاگراں ٹراسمیشن لائن پر متبادل ٹرانسفارمر بھی ایک ہفتہ تک تنصیب ہونے کے بعد ہیٖڈکواٹر آٹھمقام کو بجلی کی بحالی کا امکان ہے ۔

جبکہ کنڈل شاہی پاور ہائوس مرمت کے لئے چھ ماہ کے لئے بند ہے ۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر وادی نیلم کو چھ سے آٹھ میگاواٹ شارٹ فالکا سامنا ہے۔ محکمہ برقیات نے نظام کو چلانے کے لئے ایمرجنسی طور پر نوسیری گریڈ اسٹیشن سے بجلی فراہم کی ہے لیکن اوور لوڈ کے باعث وولٹیج کی کمی کا سامنا ہے۔ وادی نیلم کا اس وت مجموعی لوڈ250 ایمپیئر تک ہے جبکہ بجلی صرف120 ایمپئر تک مل رہی ہے۔ عوام غیر ضروری بریک ڈائون سے بچنے کے لئے کم سے کم بجلی کا استعمال کریں۔ کٹن کے مقام پر متبادل ٹرانسفارمر کی تنصیب ہونے پر بجلی کے بحران میں کمی ٓجائے گی۔ محکمہ برقیات کے صارفین کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں ہیڈکواٹر میں محکمہ کے ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :