الیکشن 2018کے سلسلے میں سیاسی وعوامی رابطوں کو کارکنان تیز کردیں،محمد ثروت اعجاز قادری

گرینڈ الائنس نظام مصطفی محاز اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کی بحالی کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریگا ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

پیر 7 مئی 2018 23:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک و سینئر وائس چیئرمین نظام مصطفی محاذمحمد ثروت اعجاز قا دری نے کہا ہے کہ الیکشن 2018کے سلسلے میں سیاسی وعوامی رابطوں کو کارکنان تیز کردیں ،اہلسنت جماعتوں کا گرینڈ الائنس نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلئے اچھا اقدام ہے ، اہلسنت کا اتحاد انتخابی سیاست میں اہم کردار ادا کریگا ،اہلسنت کا گرینڈ الائنس نظام مصطفی محاز اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کی بحالی کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریگا ،آقا کریم کے نظام کو انشاء اللہ لاکر دم لیں گے عوام اپنے ووٹ کی طاقت کو سمجھیں اور اپنی سوچ ومنشاء کے مطابق ووٹ کا استعمال کریں ،انتہا پسندی دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے امن ومحبت اور بھائی چارگی کے فلسفے کو عام کرنے کی ضرورت ہے ،انتہا پسندی اور ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں ہم نے ہمیشہ آئین وقانون کی بالادستی کی بات کی ہے،حکومت انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے فوری طور پر کل جماعتی آل پاٹیز کانفرنس بلائے ،عوامی مسائل اور ان کے حقوق کی جدوجہد سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے ،ملک کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانا ہے تو مایوسیوں کو ختم کرنا ہوگا ،حکومت بلوچستان سمیت ملک بھر کے عوام کو تعلیم ،روزگار ،صحت فراہم کرئے ،ذات پات رنگ ونسل سے نکل کر بلاتفریق ملک کو بھنور سے نکالنے کیلئے یکجا ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظام مصطفی محاز کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو قلم کی طاقت سے بلندیوں پر لیجانا ہے تاکہ ہمارا ملک بھی بلندیوں پر پہنچ سکے ،انہوں نے کہا کہ اسلام ا من وآشتی اور برداشت کا درس دیتا ہے ،اسلام کے حقیقی فلسفے پر گامزن ہوکر ہی نفرتوں ،تعصب کو ختم اور بھائی چارگی کو فروغ دینا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طاقت عوام ہے اور عوام کی طاقت ان کا ووٹ ہے ،عوام اپنے ووٹ کی طاقت کو استعمال کرتے وقت یہ ضرور سوچیں کہ وہ ملک سے استحصالی قوتوںکا خاتمہ ،غربت ،انصاف اور غریبوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ان کے ووٹ کا صحیح حقدار کون ہے ،تبدیلی ووٹ کی طاقت سے ہی آسکتی ہے مستبل کا فیصلہ اب عوام کے اپنے ہاتھ میں ہے۔