تحصیل حکومت ٹل نے ’’رنگ دے ٹل‘‘مہم کا آغاز کردیا

منگل 8 مئی 2018 13:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں ’’رنگ دے ٹل‘‘ کے نام سے ٹی ایم اے ٹل نے سڑکوں، گلیوں ،سرکاری دفاتر اور عمارات،پارکس،گراؤنڈز اور مارکیٹس کی صفائی ستھرائی اور رنگ روغن کا آغاز کردیا ہے۔ تحصیل ناظم ٹل حاجی پیاؤزار کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دیگر شہروں کی طرح ٹل کی بھی خوبصورت اور دلکش بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

مہم کا آغاز کینٹ پل کی صفائی اور رنگائی سے کیا گیا جس میں ٹی ایم اے اہلکاروں اور رضاکاروں نے حصہ لیا۔تحصیل میونسپل ایڈمینسٹریشن کے ٹیکس سپرنٹنڈنٹ نثارمحمد نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کونسل کی منظوری کے بعد 'رنگ دے ٹل''مہم کے باقاعدہ آغاز سے پہلے صفائی واک کا انعقاد کیاگیا جس میںسرکاری اہلکاروں ،رضاکاروں ،سول سوسائٹی اورمختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ مہم کے تحت تحصیل بھر میں روڈز،پارکس،گراؤنڈزاور سرکاری بلڈنگز کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔یہ مہم تحصیل کونسل کے ترقیاتی فنڈز سے پایہء تکمیل تک پہنچائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :