نادیہ حبیب خان مغل ایم ایڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل کی حقدار ٹھہریں

منگل 8 مئی 2018 13:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) نادیہ حبیب خان مغل بنت حبیب اللہ خان مغل، سٹوڈنٹ سکالرزکالج مظفرآباد نے آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ امتحان ایم ایڈ 2017میں 1800میں سے 872 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور اسطرح گولڈ میڈل کی حقدار ٹھہریں ۔

(جاری ہے)

نادیہ حبیب خان فی الوقت بحیثیت پرنسپل Beginnings Internation Schoolاپر چھتر تعینات ہیں اور مسٹر رفاقت حسین خان آفیسر سیکرٹریٹ سروس گروپ کی شریک حیات ہیں ۔ انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعائوں اور فیملی کی بھرپور سپورٹ کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :