محکمہ پبلک ہیلتھ کے زیر اہتمام نئے یونٹ کی تنصیب ‘رمضان المبارک میں بلاتعطل پانی فراہمی کااعلان

منگل 8 مئی 2018 18:55

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) محکمہ پبلک ہیلتھ کے عوام دوست اقدامات ، نئے یونٹ کی تنصیب ،رمضان المبارک میں بلاتعطل پانی فراہمی کااعلان ،عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی ،تفصیلات کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ تعمیرات عامہ ہٹیاں بالا نے نئے یونٹ کی تنصیب مکمل کر لی تاکہ ماہ رمضان میں عوام علاقہ کو بغیر تعطل پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

مہتمم پبلک ہیلتھ انجینئر ماجد اقبال اعوان کی ہدایت پر سب انجینئر عماد اقبال کیانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر ایک یونٹ مزید اضافہ کیا تا کہ ماہ رمضان میں عوام علاقہ ہٹیاں بالا کو بغیر تعطل پانی کی فراہمی جاری رہے ،عوام علاقہ کی طرف سے محکمہ پبلک ہیلتھ تعمیرات عامہ ہٹیاں بالا کے اس عمل کو سراہتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ گریٹر واٹر سپلائی ہٹیاں بالا کی تعمیر میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔