جمہوریت مستحکم ہوگی تو پارلیمنٹ اور ملک مستحکم ہوگا، پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب علی وسان کا ایوان میں اظہار خیال

بدھ 9 مئی 2018 14:08

جمہوریت مستحکم ہوگی تو پارلیمنٹ اور ملک مستحکم ہوگا، پیپلز پارٹی کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کے رکن نواب علی وسان نے کہا ہے کہ جمہوریت مستحکم ہوگی تو پارلیمنٹ اور ملک مستحکم ہوگا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں بجٹ 2018-19ء پر بحث کے دوران اپنی تقریر میں نواب علی وسان نے کہا کہ سابق وزیراعظم ترقیاتی کاموں کے حوالے سے صرف پنجاب کی مثال دیتے ہیں حالانکہ انہیں دیگر صوبوں کا بھی ذکر کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے دور اقتدار میں کئی بڑا ہسپتال نہیں بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 2014ء کے دھرنے میں پیپلز پارٹی نے جمہوریت کا ساتھ اس لئے دیا کہ جمہوریت مضبوط ہوگی تو ملک مضبوط ہوگا۔ سب سے پہلے پاکستان ہے‘ اگر ملک ہے تو یہ پارلیمنٹ اور سب کچھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن سندھ حکومت کا کریڈٹ ہے، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوئوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔